راجستھان: داعش کے نعرے لگانے کے الزام میں 4 مسلمان گرفتار

Arrested

Arrested

جے پور (جیوڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ٹانک میں پولیس نے ایک ریلی کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کے حق میں نعرے لگانے پر 4 مسلمانوں کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

فیروز، وسیم، وسیم اکرم اور محمد فہد کو مالو پورہ پولیس تھانہ میں بند کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس سے قبل ریاسی دارالحکومت جے پور میں سرکاری انڈین آئل کمپنی کے مارکیٹنگ مینجر محمد سراج الدین کو بھی سوشل میڈیا پر داعش کے نظریات کی تبلیغ کے الزام میں 2 روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔