راجستھان: وین اور ٹرک میں تصادم، 17 افراد ہلاک

Van Truck Collision

Van Truck Collision

راجستھان (جیوڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں وین اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ ضلع پرتاپ گڑھ میں پیش آیا جہاں مزدوروں سے بھری ہوئی وین ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ، حادثے میں سترہ افراد موقع پر ہلاک ہو گئے، زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔