رمضان المبارک اللہ تعالی کا خاص انعام ہے: صوفی مسعود احمد صدیقی

Ramzan

Ramzan

لاہور: تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائدروحانی صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاہے کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا خاص انعام اور عظیم احسان ہے جس میں مسلمان رضائے خداوندی کیلئے روزہ کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے قرب کے عظیم مقام تک پہنچتا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وار تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ان کا کہنا تھاکہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ رحمتوں و بخششوں اور عنایات کا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ اس ماہ مبارک میں اپنے بندوں خصوصی نظر رحمت فرماتے ہوئے بے پناہ ظاہری و باطنی انعامات سے نوازتے ہیں لہذا ہمیں اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ رحمتیں سمیٹنی چاہییں۔

انہوں نے کہاکہ حدیث نبویۖ سے یہ بات ثابت ہے کہ جس نے بدزبانی اور جھوٹ نہ چھوڑا تو اللہ تعالیٰ کو اس کے کھانا پینا چھوڑ دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اور روزہ جہنم کی آگ سے بچائو کا بہترین ذریعہ ہے ۔ہفتہ وار تربیتی نشست و محفل ذکر و نعت میں صاحبزاہ پیر شبیر احمد صدیقی سمیت دیگر ثناء خوان رسول ۖ نے نبی کریم ۖ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ پیر بابا جی اعجاز احمد سرکار ،پیر سید احمد ندیم شاہ ، پیر حاجی مختار احمد ، پیر جنید نقشبندی ، پیر محمد طاہر نقشبندی ، پیر محمد راشد نقشبندی، پیر سید عدنان اکرم سمیت دیگر مشائخ بھی نشست میں شریک تھے۔اختتام پر ملکی سلامتی اور افواج پاکستان کی مزید و مستحکم کامیابیوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔