رمضان کی آمد، پھل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

Fruits Vegetables

Fruits Vegetables

کراچی (جیوڈیسک) دنیا بھر میں رمضان سے قبل ہی عوام کو فائدہ پہنچانے کی خاطر اشیاء خوردوں نوش کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاتا ہے، مگر یہاں تو جیسے گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے ، رمضان کی آمد سے کے ساتھ ہی منافع خور ایسے متحرک ہوئے کہ سب کچھ مہنگا کر ڈالا۔

گرا فروشوں نے پہلا وار فروٹ چاٹ پر کیا ، آم، سیب اور کیلا سب مہنگا کر ڈالا ، 60 روپے درجن فروخت ہونے والا کیلا اب 100 روپے درجن میں فروخت ہورہا ہے ، 150 روپے کلو والا سیب 300 روپے، آم 120 روپے کلو، خوبانی 200 روپے اور آلوچہ 400 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

مہنگائی کا سلسلہ صرف یہی نہیں رک جاتا بلکہ منافع خوروں نے رمضان سے قبل سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزیوں کے دام بھی بڑھا دیے ، 25 روپے کلو میں فروخت ہونے والا آلو 30 روپے ، ٹماٹر 30 روپے اضافے سے 60 روپے فی کلو ، پیاز 25 روپے سے بڑھ کر 30 روپے کلو جبکہ لیمو 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔