رمضان المبارک کی آمد مسلمانوں کے لئے رحمت وبرکت کاباعث ہے، حافظ محمودالحسن

فیصل آباد(پ۔ر) رمضان المبارک کی آمد مسلمانوں کے لئے رحمت وبرکت کا باعث ہے۔ان خیالات کااظہار مذہبی سکالر حافظ محمودالحسن نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فاطمہ سکول سسٹم سدھارمیں منعقدہ ”استقبال رمضان”سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سمینار میں ندیم سندھو،رانامقرب الٰہی،چوہدری جاویداقبال، شیخ غلام سرور،راناخلیل احمدخاں،چوہدری گلزار حسین، میاں محمداکرم شفیق، عبدالستار طاہر، چوہدری سعید علوی، چوہدری احمددین، ملک محمدطارق،انعام الحق،ملک محمدیٰسین،سہیل احمد،عدیل ارشد ودیگر نے شرکت کی۔

مقررین نے کہاکہ روزہ اللہ کے لئے ہے اوراللہ ہی اس کااجردے گا۔رمضان کی رحمتیں اوربرکتیں سمیٹنے کے لئے مسلمان بھرپور تیار کریں اورجس تقوی اورپرہیزگاری کاروزہ درس دیتاہے اس پرعمل کرتے ہوئے اپنے دوسرے بھائیوں کاخیال رکھتے ہوئے بھائی چارے کی فضا کو قائم کریں۔ صلح کواپناتے ہوئے دوجھگڑاکرنے والوں میں صلح کروائیں۔ بے شک صلح بہترین حسن سلوک کی مثال ہے۔حافظ محمودالحسن نے کہاکہ روزہ بدنی اورخفیہ عبادت ہے جواللہ کوبہت پسند ہے۔

Istaqbal e Ramzan News

Istaqbal e Ramzan News