رمضان سے قبل ہی بیسن اور مشروبات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Inflation

Inflation

کراچی (جیوڈیسک) بے لگام مہنگائی کی دوڑ میں کوئی بھی پیچھے نہیں ہے۔ ایک ماہ کے دوران کراچی کی ریٹیل مارکیٹ میں بیسن 40 روپے مہنگا ہو کر 180 روپے کلو تک جا پہنچا۔

رواں ہفتے چنے کی دال 10 روپے اضافے سے 160 روپے کلو ہو گئی ہے اور مختلف مشروبات کے دام بھی بڑھ گئے ہیں۔ دکانداروں نے قیمتوں میں اضافے کا سارا ملبہ ہول سیلرز پر گرا کر اپنے آپ کو بری الزمہ قرار دے دیا۔

بے بس عوام کا کہنا کہ ضلعی انتظامیہ صرف باتوں سے کام چلا رہی ہے اور منافع خور دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔