ماہ رمضان المبارک کے دوران صاف ستھرا ماحول کا قیام یقینی بنایاجائیں۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ماہ رمضان المبارک کے دوران صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے ساتھ علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل سے عوام کو چھٹکارہ دلانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران مساجد و امام بارگاہوں اور تراویح اجتماع گاہوں کے اطراف صاف ستھرا ماحول کے ساتھ روشنی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا یا جائے

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی فیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسلم پرویز اور دیگر موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو روزہ مرہ علاقائی مسائل سے نجات دلانے کے لئے اپنی تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے ساتھ گلیوں اور محلوں کی سطح پر عوام کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے

کچرا کنڈیوں کی روزانہ صفائی کو یقینی بنا یا جائے اور شاہراہوں اور گلیوں میں سوئپنگ کے نظام کو بہتر بنا یا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن نے بتا یا کہ بلدیہ کورنگی ضلعی حدود میں ماہ رمضان میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کا آغاز کرچکی ہے،علاقائی سطح پر خصوصی عبادت گاہوں اور تراویح کے اجتماع گاہوں پر صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا یا جارہا ہے میونسپل کمشنر نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی کو انجام دیتے ہوئے عوامی خدمات کے حوالے سے انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں رمضان سے قبل عبادت گاہوں اور علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے جاری کاموں کو مکمل کیا جائے۔

Karachi Nishat Zia Qadri News

Karachi Nishat Zia Qadri News