رمضان کا تصور بہت طاقتور ہے: وین ڈیزل

Wayne Diesel

Wayne Diesel

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکار وین ڈیزل کی امریکی ہپ ہاپ آرٹسٹ فرنچ مونٹانا کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

امریکی آرٹسٹ فرنچ مونٹانا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ ہالی ووڈ اداکار وین ڈیزل کے ساتھ مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وین ڈیزل نے فرنچ مونٹانا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرا بھائی رمضان کے روزے رکھ رہا ہے۔ میں بھی شاید فرنچ مونٹانا سے متاثر ہو کر روزے رکھنا شروع کر دوں۔

اس موقع پر امریکی آرٹسٹ نے کہا کہ جی بالکل! میں اپنے بھائی کو اپنے ساتھ روزے رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ وین ڈیزل کا اس ویڈیو میں مزید کہنا تھا کہ رمضان کا تصور بہت پاور فل ہے اور شاید سب کیلئے اچھا ہے۔ کوئی بھی رمضان کے تجربے سے فائدہ اٹھا کر اپنی زندگی میں ڈسپلن لا سکتا ہے۔