بدین میں گرمی کے ستائے لوگوں نے بل آخر فیصلہ کر ہی لیا

Badin

Badin

بدین (عمران عباس ) بدین میں گرمی کے ستائے لوگوں نے بل آخر فیصلہ کر ہی لیا، حیسکو کی جانب سے 18سے 20گھنٹوں کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاﺅن ھڑتال کرکے حیسکو آفیس کا گھیراﺅ اور دھرنے کا اعلان۔

ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میںحیسکو کی جانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف بدین کی سیاسی، سماجی، بیوپاری اور سول سوسائیٹی کی حمایت سے بدین شہر میں مکمل شٹر ڈاﺅن ھڑتال کی گئی، ضلع بھر میں حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ، ماہ رمضان میں سحری، افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی لوڈ شیڈنگ سے وفاقی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، جبکہ ضلع بدین کے شہریوں کی جانب سے مختلف شہروں میں حیسکو کے خلاف شٹرڈاﺅن ھڑتالوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، چند روز قبل بدین کے شہر تلہار میں شٹر ڈاﺅن کی گئی جس میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس کے بعد اب ضلعی ھیڈ کواٹر میں بھی ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی حمایت سے ھڑتال جاری ہے ،

شہر بھر سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی پارٹیوں جس میں پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، مرزا گروپ سے منتخب کاﺅنسلرز، پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز، جئے سندھ ، اور دیگر پارٹیوں کے علاوہ مختلف تاجر برادریوں جس میں موٹر سائیکل ایسوسیئشن، میڈیکل اسٹور ایسوسیئشن، کلاتھ ایسوسیئشن ، کریانا ایسوسیئشن،نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے، سوشل میڈیا، پینافلیکس اور پمفلٹس کے ذریعے شہریوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث زندگی اجیرن بن چکی ہے، 18سے 20گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث نا تو روزے رکھ سکتے ہیں اور نا ہی نماز پڑھ سکتے ہیں اس کے علاوہ کاروباری زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔۔