لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے

Itikaf

Itikaf

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے، مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے لئے انتظامات مکمل، ملک بھر کی طرح واہ کینٹ ٹیکسلا کی سینکڑوں مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے لئے مساجد میں انتظامات کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے۔

واہ کینٹ ٹیکسلا اور گردونواح کی متعدد مساجد میں آج 26 جون با مطابق 20 رمضان المبارک بروز اتوار لاکھوں فرزندان اسلام واہ کینٹ ٹیکسلا اور گردونواح کی چھوٹی بڑی مساجد میں لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے،اعتکاف کی نیت کرنے والے آج نماز مغرب ان مساجد میں ادا کریں گے جہاں وہ اعتکاف بیٹھیں گے۔

جبکہ افطاری ،نماز تراویح کے بعد اپنے خیموں میں چلے جائیں گے،جہاں وہ ماہ رمضان کے آخری عشرے کے دس روزہ اعتکاف کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مصروف ہوجائیں گے،اعتکاف عید کا چاند نظر آنے تک جاری رہے گا،اللہ کے ان مہمانوں کے استقبال کے لئے مساجد میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔