رمضان پیکج کے تحت صوبے میں 3 سو رمضان بازار قائم کرنیکا فیصلہ

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے اشیائے خور و نوش کی فراہمی کا تاریخ ساز رمضان پیکیج دیا ہے ، کہتے ہیں رمضان پیکج کے تحت صوبہ بھر میں 300 سے زائد رمضان بازار قائم کئے جا رہے ہیں۔

لندن سے صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا رمضان المبارک کے دوران 2 ہزار سے زائد مدنی دسترخوان بھی لگائے جائیں گے۔

10 کلو آٹے کا تھیلا رمضان بازاروں میں 290 روپے میں دستیاب ہوگا ۔ مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 310 جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 620 روپے میں ملے گا۔ چینی ، گھی ، سبزیاں ، پھل ، دالیں ، چکن اور انڈے بھی مارکیٹ کے مقابلے میں سستے داموں دستیاب ہوں گے۔

رمضان پیکج کی پائی پائی عوام کو سستی اشیائے خور و نوش کی فراہمی کیلئے خرچ کی جائے گی ۔ اشیائے خور و نوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ رمضان پیکیج کے تحت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انتظامیہ اور منتخب نمائندے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔