رمضان المبارک ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Naeem

Mufti Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہا رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے اور مسلمانوں کیلئے خاص تحفہ ہے ،جس میں بدنی ومالی عبادات زیادہ سے زیادہ کرنے چاہئے،رمضان المبارک ایثار قربانی کا درس دیتاہے۔

اس میں روزدہ داروں کو افطار اور مالی تعاون کی ذریعے سے دوسروں کی مدد کا درس دیا گیا ہے ، روزہ صرف کھانے پینے سے رکنے کانام نہیں بلکہ نفس کوتمام شیطانی وسوسوں ،برے اعمال ااور خیالات سے بھی بچنا ہے ،رمضان امت مسلمہ کی تربیت واصلاح کا عظیم موقع اپنے اندر بے شمار انعامات ،بشارتیں سمیٹے ہوئے ہے۔

اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو بخش کا مکمل موقع فراہم کرتے ہیں۔منگل کوجامعہ بنوریہ عالمیہ میں معتقدین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رمضان اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لئے رحمت اور بخشش کا ذریعہ ہے اور یہ مبارک مہینہ ہر مسلمان کو ایثار قربانی کادرس دیتاہے۔

انہوں نے کہاکہ روزے دار کے منہ کی خوشبو اللہ کے نزدیک سب سے محبوب ترین ہے جب کوئی خلوص ونیت کے ساتھ روزہ رکھتاہے تو چرند پرند حتی کی سمندر کی مچھلیاں بھی اس کی بخشش کی دعا کرتی ہیں درحقیقت رمضان المبارک کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کو عظیم انعام اور نعمت سے نوازہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کی بخشش اور تربیت کا مکمل بندوبست فرمایاہے جس پررب کائنات کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

مفتی محمد نعیم نے مزید کہاکہ امسال صدقہ فطرکے رقم کی حدفی کس خالص گندم کے رقم کے اعتبارسے 100روپے بنتی ہے جبکہ جَوکے اعتبارسے گندم جو280، کھجور525 اورکشمش کے اعتبار سے 1540روپنے بنتاہے

جس کی ادائیگی ہرصاحب نصاب مسلمان پرواجب ہے جس کے پاس زندگی کی ضروریات اصلیہ سے زائدمالی یادیگراثاثے ہوں جس کی مالیت 612گرام چاندی تک پہنچتے ہوںیااس سے زائدہوں۔زکوٰۃ اوردیگرصدقات واجبہ کی ادائیگی کی طرح مستحق تک پہنچانابھی فرض ہے اسلئے ان واجبات کی ادائیگی مکمل احتیاط سے کرنی چاہئے۔