رمضان المبارک میں سحری، افطاری اور تراویح کے وقت میں بجلی کی بندش کو روکا جائے، ایم اے تبسم

Iqbal Khokhar, MA Tabassum

Iqbal Khokhar, MA Tabassum

لاہور (آئی این پی) سحری اور افطاری کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں جب ہر شخص حکم خدا وندی اور اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے روزہ جیسی خاص عبادت کرنے میں مصروف ہوتا ہے لیکن بجلی کی بندش کی وجہ سے نہ تو بندہ صحیح طور پر عبادت میں وقت گزار سکتا ہے اور نہ ہی شدید گرمی کے موسم میں لوڈشیڈنگ برداشت ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانٹرنیشنل میڈیا فورم کے چیئرمین ایم اے تبسم و صدر اقبال کھوکھر نے مشترکہ طور پر بیان دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر پابندی لگاتے ہوئے رمضان کے دنوں میں خصوصا ًسحری اور افطاری اور وقت تراویح میںبجلی کی بندش کو روکا جائے تا کہ ہر شخص باآسانی عبادت میں وقت گزار سکے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے روزہ دار بچے، بوڑھے اور نوجوان سبھی بلبلا اُٹھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں ،برکتوں اور فضیلتوں کا مہینہ ہے یہ وہ مہینہ ہے جس میں اﷲ تعالی نے قرآن مجید کو نازل فرمایا ہے، انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ۖ کا فرمان عالیشان ہے کہ شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے ،انہوں نے کہا کہ جب رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتا ہے تو اﷲ تعالی رحمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے اور شیاطین کو قید کر لیا جاتا ہے ۔ اس بابرکت مہینے کے پہلے عشرے کو رحمت دوسرے عشرے کو مغفرت اور تیسرے کو جہنم سے آزادی کا عشرہ قرار دیا گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران ہمیں عبادت کے ساتھ ساتھ نادار لوگوں کی مدد کا اہتمام بھی کرنا چاہئے اس کا بھی اجر اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت زیادہ ہے۔

سیکرٹری نشرواشاعت

0332-4105974