رمضان شریف کی آمد کے پہلے دن ہی لوڈ شیڈنگ

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) رمضان شریف کی آمد کے پہلے دن ہی واپڈا والوں کی من مستیاں، شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری سخت عذاب میں مبتلا، تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کی آمد کے پہلے دن ہی بدین شہر میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی سارا دن بجلی بند ہونے کے باعث روزیدار سخت پریشانی میں مبتلا رہے۔

ہر ایک گھنٹے کے بعد دو گھنٹے بجلی غائبر رہی، ایک تو پہلا روزہ دوسرا جمع کا دن ہونے کی باعث اکثر لوگوں نے اپنا کاروبار بند رکھا اور اپنے گھروں میں بیٹھ کر روزے کو گذرا لیکن لائٹ نا ہونے اور سخت گرمی کے باعث شہری گھروں کے باہر بھی نا نکل سکے اور اپنے اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

بدین کے شہروں عمران ترک، عبدالستار شیخ، نوید خواجہ، رمضان جونیجو، وسیم، ظفر، سلیمان اور دیگر نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے رمضان میں بجلی کا پیکج دیا گیا ہے کہ سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈینگ نہیں ہوگی لیکن انہوں نے بقایا ٹائم کا کوئی شیڈول نہیں دیا ہے۔

اس سے ہم یہی سمجھیں کہ ان کے دیئے ہوئے اوقات میں تو لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی لیکن اس اوقات کے علاوہ سارا دن لوڈ شیڈنگ ہوگی،شہریوں نے مزید کہا کہ آج بھی ملک کی ہر اخبار میں حکومت کی جانب سے اشتہارات اور شکایات سینٹرز کے فون نمبرز دیئے گئے ہیں لیکن سارا سارا دن لائٹ نا دیکر حکومت نے سارے دعوے جھوٹے ثابت کر دیئے۔