کیا یہی ثواب ہے

Ramzan Transmission

Ramzan Transmission

تحریر: حافظہ حمنہ خان
یار مریم تم رمضان ٹرانسمشن میں انٹرنشپ کر رہی ہونا؟ ہاں یار سمیہ اس سال آخر کار میری قسمت کام کر ہی گئی ورنہ میں تو پچھلے دو سالوں سے کوشش کر رہی ہوں کہ مجھے یہ رمضان ٹرانسمشن والی انٹرنشپ ملے۔ مریم نے فخریہ انداز میں کہا۔ اور ہاں سمیہ پتہ ہے میں وہاں اتنے مشہور مشہور اداکاروں اور فنکاروں سے ملتی ہوں روز اور انکے ساتھ سیلفیز بھی بناتی ہوں ، میرے تو مزے ہی مزے ہیں۔

ہاں یار مجھے تو فیس بک پہ تمہاری وہ رمضان ٹرانسمشن والی تصاویر دیکھ دیکھ ک بہت جلن ہوتی ہے کہ کاش میں بھی ان مشہور لوگوں کے ساتھ سیلفی بنا سکتی، سارا نے جل کر کہا۔عائشہ جو کافی دیر سے خاموش بیٹھی تھی اچانک بولی : یار دیکھو رمضان نہیں رمَدان ہوتاہے تم لوگ کب سے غلط بولے جا رہے ہو۔حارث خاموشی سے ساری لڑکیوں کی گفتگو سنے کے بعد بولا: بھئی مجھے تو اسلامک کوئز مقابلے میں جانا ہے ، مریم زرا پاس کا انتظام تو کرو کچھ۔رافع نے بولا :بھئی میں تو ہوں ہی ٹیلینٹڈ کچھ بھی کر کے ایک موٹر بائیک تو لے ہی آؤنگا، مریم ایک پاس میرے لئے بھی۔

اس طرح کی گفتگو رمضان کے مہینے میں کافی سننے کو ملتی ہے۔ میں اکثر یہ سوچتی ہوں کہ رمضان کا بابرکت مہینہ تو ہمارے پاس گولڈن چانس ہوتا ہے اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کا مگر ہم اسی مہینے میں ہی کیوںان سب خرافات کا حصہ بن جاتے ہیں؟ پہلے مارننگ کی شوز کی وبا اور اب یہ رمضان ٹرانسمش کا وائرس اس قوم کو ایسا لگا ہے کہ اسکا ممکنہ علاج کیسے کیا جائے سمجھ ہی نہیں آتا۔

اللہ کی عبادت کے بجائے ہم ان لوگوں کو پوجنے نکل جاتے ہیں جو سارا سال فحاشی پھیلانے کے بعد رمضان کے مہینے میں سروں پہ ٹوپیاں اور دوپٹے سجائے اسلام کی تبلیغ میں لگ جاتے ہیں۔فلاح کے کام اور عبادت کر کے نیکیاں کمانے کے بجائے ہم موٹر بائیک اور فردوس کی لان جمع کرنے میں لگ جاتے ہیں۔

مزید دکھ کا عالم یہ کہ سارے گلوگار رمضان کے مہینے میں نعت خواں اور ثنا خواں بن جاتے ہیںاور اس بیہودہ طریقے سے اللہ رسول کے نام کو سُر تال لگا کے بگاڑتے ہیں کہ اللہ معاف کرے ۔ اور آج کل ایک نئی وبا منظرِعام پر آئی ہے کہ جی رمضان نہیں رمَدان ہوتا ہے۔اسی بات پہ ایک دوسرے کو کافر اور وہابی قرار دینے پر اتر آتے ہیں۔ سمجھ نہیں آتا کہ
رمضان ہو یا رمَدان،
ہیں تو دونوں ہی مسلمان،
ایک ہے سعودی دوسرا پاکستان۔

Hafiza Hamna

Hafiza Hamna

تحریر: حافظہ حمنہ خان
پیشہ:صحافت، سماجی کارکن
03312174356
hamnah1993@outlook.com