رانا بشارت علی خان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

 Iftar dinner

Iftar dinner

لزبن (زاہد اعوان سے) ہیومین رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدر اور سنیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ رانا بشارت علی خان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کے چیرمین عرفان بٹ،راجہ اسد حسین جنجوعہ،پاک پرتگال اسوسی ایشن کے صدر محبوب احمد،چیرمین سید خالد عباس, قاری امجد محمود، پاکستان پریس کلب کے صدر ضیاءسید، جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسس،تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رانا اویس ،مرتظی احمد اور پاکستانی بزنس کمونٹی سے تعلق رکھنے والے چوہدری کلیم،شیخ مظفر سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر رانا بشارت علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں اپنے کشمری،فلسطنی اور برما کے مسلمان بھائیوں کےساتھ ھونے والے ظلم وستم اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اواز بلند کی اور عملی طور پر کام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ھم جلد پرتگال میں انسانی حقوق پر کام کرنے والی تنظیم کو بھی فعال کرئے گئے تاکہ ھم انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اواز اٹھا سکے۔

پاک پرتگال اسوسی ایشن کی خدمات کو سرہا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد بھی پیش کی, اس موقع پر پاک پرتگال کے صدر محبوب احمد اور چیرمین سید خالد عباس نے حالیہ افسوس ناک واقع پرتگال کے جنگل میں اگ لگنے کی وجہ سے درجنوں انسانی زندگیوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیااور ان کی مفرت کے لئے خصوصی دعا کروائی گئ اور اخر میں تمام حاضرین نے خصوصی طور پر محبوب احمد کا شکریہ ادا کیا۔