رانا محبوب احمد کو مسلسل پانچویں بار یونین آف جرنلسٹ پتوکی کا صدر بننے پر مبارکباد

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) رانا محبوب احمد کو مسلسل پانچویں بار یونین آف جرنلسٹ پتوکی کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) ودیگر صحافیوں کی مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار، تفصیلات کے مطابق رانا محبوب احمد کو ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ پتوکی کا مسلسل پانچویں بار صدر بننے پر صدر پریس کلب مصطفی آبادللیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ رانا محبوب احمد صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پہلے سے زیادہ محنت کریں گے۔

رانا محبوب احمد کو مسلسل پانچویں بار صدر بنایا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پتوکی کے صحافی ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کرکے انہیں حل کروانے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے، اور صحافیوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔