رانی مکھرجی کے فلم انڈسٹری میں 20 سال مکمل ہو گئے

Ranani Mukherjee

Ranani Mukherjee

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھرجی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فلم انڈسٹری میں 20 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس دورانیے میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

رانی مکھرجی نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1997 میں فلم “راجہ کی آئیگی بارات” سے کیا، انکی مشہور فلموں میں ساتھیا،بلیک، ہم تم، یوا اور مردانی شامل ہیں۔

انہیں بہترین اداکاری پر متعدد بار ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ آج کل رانی مکھرجی فلم “ہچکی” کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ فلم جلد ہی نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔