رنویر اور دپیکا کی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ 100 کروڑ کلب میں شامل

Baji Rao Mastani

Baji Rao Mastani

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکاپڈوکون، پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ کی فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘ نے بھارت میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ باکس آفس پرکامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی اورفلم نے بھارت میں 9 دن کے دوران 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے رواں سال کی چوتھی بڑی فلم بن گئی۔

فلم باجی راؤ مستانی نے بھارت میں پہلے روز 12 کروڑ 80 لاکھ، دوسرے روز15 کروڑ 52 لاکھ، تیسرے روز 18 کروڑ 48 لاکھ ، چوتھے روز10 کروڑ 25 لاکھ، پانچویں روز9 کروڑ 40 لاکھ، چھٹے روز9 کروڑ 21 لاکھ، ساتویں روز10 کروڑ 52 لاکھ، آٹھویں روز12 کروڑ 25 لاکھ اورنویں روز10 کروڑ 30 لاکھ کا بزنس کیا۔

نو روز کے دوران مجموعی طورپر108 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی فلم تاحال شاہ رخ خان کی فلم ’’دل والے‘‘ کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہوئی جو اب تک 118 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔