رنبیر کپور 90 کی دہائی کے سنجے دت بن گئے

Ranbir Kapoor

Ranbir Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی جس میں انہوں نے سنجے دت کا 90 کی دہائی کا لمبے بالوں والا انداز اپنایا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار رنبیر کپور فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کڑی محنت کررہے ہیں جب کہ انہوں نے فلم میں اپنے کردار کو مزید بہتر کرنے کے لیے سنجے دت کے ساتھ بھی وقت گزارا ہے۔

فلم میں رنبیر کے ساتھ سونم کپور جلوہ گر ہوں گی جب کہ منیشا کوائرالا سنجے دت کی ماں کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی اس کے علاوہ عامر خان کی شہرہ آفاق فلم ’’پی کے‘‘ میں ادکاری کے جوہر دکھانے والی انوشکا شرما بھی فلم میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گی۔

دوسری جانب سنجے دت کے مداح نے رنبیر کے اس روپ سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر سنجو بابا کی 90 کی دہائی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ رنبیر کپور نے بہت محنت کی ہے اور اب اس فلم سے ہماری توقعات بہت زیادہ ہوگئی ہیں لہٰذا ہمیں نیچا مت دکھانا۔

واضح رہے کہ ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ سے بالی ووڈ میں ہدایت کاری کا سفر شروع کرنے والے راج کمار ہیرانی نے اپنے دوست سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں عامر خان کو سنجے کے والد لیجنڈ اداکارسنیل دت کا کردارادا کرنے کی آفر کی تھی جس سے انہوں نے معذرت کرلی تھی۔