رندیپ ہوڈا فلم کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش

Randeep Hooda

Randeep Hooda

نئی دہلی (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار رندیپ ہوڈا رواں سال عید الطفر پر ریلیز ہونے والی فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہو گئے جس کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتال داخل کر وا دیا گیا۔

اطلاعات ہیں کہ رندیپ ہوڈا اپینڈکس کے درد میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے ان کے پیٹ میں درد اٹھا اور وہ بے ہوش ہو گئے۔

رنديپ اس مرض میں کافی دنوں سے مبتلا تھے لیکن شوٹنگ شیڈول کی وجہ سے وہ اسے نظر انداز کر رہے تھے۔