مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 25/8/2016

Arrested

Arrested

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) رینجر اور پولیس کی کاروائی تین منشیات فروش گرفتار، ایک بوتل شراب،1025گرام چرس بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق چھٹیانوالہ میں غلام مصطفی PSRنے لارنس نائیک خالد محموداورسپاہی نوید اختر کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبریLEV5905پر سوار ناصر اور ظہیر عباس کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک بوتل شراب(SILVERTOR)میڈان پاکستان بر آمد کرکے پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ تھانہ مصطفی آباد کے ظفر اللہ اے ایس آئی کے سرہالی کٹ پر چھاپہ مار کر غلام حیدر کے قبضہ سے 1025گرام چرس بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ڈی سی او قصور عمارہ خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قصور آمنہ رفیق کا کانگو وائرس سے بچائو کیلئے مصطفی آباد میں قائم کیمپ کا دورہ ‘وہاں پر دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ‘شہر میں آنے اور جانیوالے تمام جانوروں پر کانگو وائرس سے بچائو کیلئے سپرے کیا جائے، محکمہ لائیو سٹاک کے عملے کو ہدایت۔

تفصیلات کیمطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور آمنہ رفیق نے گزشتہ روز ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد بشیر کے ہمراہ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مصطفی آباد میں قائم کانگو وائرس سے بچائو کیلئے لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں پر تمام سہولیات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ مویشی پال حضرات کو کانگو وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شہر میں داخل اور باہر جانے والے جانوروں پر کانگو وائرس سے بچائو کیلئے سپرے کیا جائے اور جس بھی گاڑی یا ٹرک میں موجود جانوروں کو سپرے کریں اس ٹرک یا گاڑی پر مخصوص سٹیکر ضرور لگائیں جو اس بات کی علامت ہو گا کہ اس گاڑی میں موجود جانوروں پر حفاظتی سپرے کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر آمنہ رفیق نے بتایا کہ کانگو وائرس عوام الناس، مویشی پال حضرات اور ان کے جانوروں کی جان کا دشمن ہے جس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔انہوں نے مویشی پال حضرات سے اپیل کی کہ وہ ضلعی حکومت کی طرف سے کانگو وائرس سے بچائو کیلئے لگائے گئے کیمپس پر موجود محکمہ لائیو سٹاک کے عملے سے مکمل تعاون کریں۔