رینجرز کا بھتہ خوروں کیخلاف بھرپور مہم کا آغاز، عوام سے نشاندہی کی اپیل

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) سندھ رینجرز نے مدینہ کالونی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کر کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

رینجرز حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گردوں سے 11 مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

سندھ رینجرز کی جانب سے دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ کراچی سے بھتہ خوری کو بھی جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کر لیا گیا ہے۔ سندھ رینجرز کی جانب سے عوام کو بھتہ خوری سے نجات دلانے کیلئے بھتہ خوروں کے خلاف بھر پور مہم شروع کر دی گئی ہے۔

رینجرز حکام نے کہا ہے کہ عوام بھتہ خوری میں ملوث عناصر کی نشاندہی کر کے رینجرز کی مدد کریں۔