پیرآباد گولڈن ،پھول پتی اسٹاراور خیبر مسلم کی فتوحات،بلوچ اسٹار گذری، نورانی اسٹار کورنگی اور گذری اسٹار شکست سے دوچار

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحیم محمڈن اور ہزار محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی ہارون شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پیرآباد گولڈن نے سخت مقابلے کے بعد مد مقابل بلوچ اسٹار گذری کو 1-0سے شکست دیدی میچ کا فیصلہ کن گول کھیل کے 20ویں منٹ میں اسد نے اسکور کیا ،دوسرے میچ میں لیاری کی معروف ٹیم پھول پتی اسٹار نے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد نورانی اسٹار کورنگی کو محمد آصف کے گول کی بدولت 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

بہتر کھیل کے باوجود نورانی اسٹار نے گول کرنے کی کئی مواقع ضائع کئے ،جبکہ تیسرے میچ میں خیبر مسلم نے باآسانی کمزور حریف گذری اسٹار کو 5-1سے زیر کردیا خیبر مسلم کے نوید اللہ نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا نے میں اہم کردار ادا کیا گذری اسٹار کا واحد گول سلمان نے پنالٹی ککس پر اسکور کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض جاوید بنگش ،فرید خان ،میر افضل ،کامران ،سلیم شاہ اور پرویس نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔

Haroon Saheed Football Tornament

Haroon Saheed Football Tornament