رینجرز کی مداخلت سے متعلق ڈاکٹر عاصم کی والدہ کی درخواست

 Dr. Asim

Dr. Asim

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں رینجرزکی مداخلت سے متعلق دائر درخواست پر صوبائی حکومت ،وزارت داخلہ اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

رینجرز کی کیس میں مداخلت سے متعلق ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ کی درخواست کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ ڈاکٹر عاصم کی والدہ اعجاز فاطمہ نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ رینجرز کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے لہذا اسے روکا جائے۔

عدالت نے درخواست پر کارروائی کے لیے حکومت سندھ،وزارت داخلہ اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر کو 15 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دے۔گزشتہ روزجسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے اس درخواست کو سننے سے انکار کر دیا تھا۔