رینجرز کا کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا جب کہ چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی بھی نگرانی کی جائے گی۔

کراچی میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی اور رینجرز کے سیکٹر کمانڈرز سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، بینک ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور ان کے خلاف کارروائیوں میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ اجلاس میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ چوری شدہ سامان کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کی بھی نگرانی کی جائے گی۔