رینجرز کا ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ، اہم رہنما گرفتار

Rangers Raid  Nine-Zero

Rangers Raid Nine-Zero

کراچی (جیوڈیسک) رات گئے رینجرز کی بھاری نفری ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں داخل ہو گئی اور خورشید میموریل ہال کا گھیراؤ کر کے تلاشی لی۔

چھاپے کے دوران انچارج رابطہ کمیٹی کیف الوریٰ اور قمر منصور سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ عظیم فاروقی اور سفیان یوسف کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

رینجرا کارروائی کی اطلاع پر ایم کیو ایم کارکنان بڑی تعداد میں نائن زیرو جمع ہو گئے اور شدید نعرے بازی کی۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے رینجرز کارروائی کی مذمت کی۔ گلشن اقبال بلاک 4 میں ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کے گھر پر رینجرز نے چھاپہ مارا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ہنگامی پریس کانفرنس اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔