رینجرز اختیارات پر وفاق اور صوبے میں تنازع پیدا کیا گیا: سراج الحق

Sirajul Haq

Sirajul Haq

کراچی (جیوڈیسک) ائیر پورٹ پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر حکومت سندھ کا فیصلہ عوام کو پسند نہیں آیا۔ اس معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت میں تنازع پیدا کیا گیا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک سے پروٹوکول کلچر کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔

دس ماہ کی بچی کی ہلاکت پر پیپلز پارٹی کو معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے کہا پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ سنگین معاملہ ہے رات کےاندھیرے میں پی آئی اے کو بیچنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ قومی مفاد میں پی آئی اے کی نجکاری کا صدارتی آرڈیننس واپس لیا جائے۔