رینجرز کو فوری اختیارات دیئے جائیں، آصف زرداری کی مراد علی شاہ کو ہدایت

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

کراچی (جیوڈیسک) دبئی میں آصف زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے نئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر رینجرز اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔