رینجرز کا کام احتساب نہیں صرف امن قائم کرنا ہے‘ راجونی اتحاد

Rangers

Rangers

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وڈے سائیں کی جانب سے کا یہ کہنا کہ رینجرز کو سندھ میں قیام امن کیلئے بلایا اور اختیار دیا گیا ہے لہٰذا وہ امن کی بحالی کا کام کرے بلکہ درست ہے کیونکہ رینجرز کا کام احتساب کرنا نہیں بلکہ امن قائم کرنا ہے مگر وفاق پر حکمران جماعت رینجرز کو سندھ حکومت کے احتساب کیلئے استعمال کرکے سندھ اور فوج کی درمیان دراڑیں پیدا کرنا ہتی ہے۔

پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگر نے کہا کہ سندھ سمیت پاکستان کا ہر شہری دہشتگردی کے ساتھ کرپشن سے بھی نجات اور لٹیروں کا احتساب چاہتا ہے۔

مگر اسلئے وفاق رینجرز کو احتساب کیلئے استعمال کرکے سندھ کو فوج سے لڑانے کی بجائے ملک بھر میں نیب کو فعال کر کے ہر کرپٹ فرد کا احتساب یقینی بنائے اور اس کی مدد کیلئے رینجرز کو اختیارات دے جبکہ نیب کی کارکردگی کو بلا امتیاز ‘ یکساں اور غیر جانبدارانہ بنانے کیلئے فوج ‘ وفاقی و صوبائی حکومتوں ‘ اپوزیشن ‘ عدلیہ اور میڈیا کے یکساں نمائندوں پر مشتمل احتساب مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دیکر نیب کو اس کمیٹی کوجوابدہ بنایا جائے۔