رانی مکھر جی کے نئے روپ نے سب کو حیران کر دیا

Rani Mukherjee

Rani Mukherjee

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ رانی مکھر جی کے نئے روپ نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے فنی کیرئیر کا آغاز 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’راجا کی آئے گی بارات‘‘ سے کیا لیکن انہیں شہرت فلم’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ سے حاصل ہوئی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

کئی فلموں میں اپنے شاندار اداکاری کی بدولت خوب شہرت حاصل کی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب کہ اداکارہ نے کئی سال تک فلم نگری پر راج کیا اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کی جس میں ’’ کہیں پیار نہ ہوجائے‘‘ ، ’’ساتھیا‘‘، ’’چلتے چلتے‘‘ شامل ہیں۔