رانی مکھرجی کی ‘ہچکی’ نے ودیا اور کنگنا کو پیچھے چھوڑ دیا

Rani Mukherjee

Rani Mukherjee

ممبئی (جیوڈیسک) رانی مکھر جی کی فلم ‘ہچکی’ اب تک ہندوستانی باکس آفس پر 20 کروڑ روپے سے زائد کمانے میں کامیاب ہوچکی ہے جبکہ فلم کی شروعات کی کمائی کے ساتھ رانی مکھرجی نے ودیا بالن کی فلم ‘تمہاری سلو’ اور کنگنا رناوٹ کی فلم ‘سمرن’ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

جب رانی سے ان اداکاراؤں کی فلموں کو ہرا کر آگے نکل جانے کا سوال کیا گیا تو اداکارہ نے نہایت جوش سے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ رانی مکھر جی کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے یہ جیت ہے، ایک شادی شدہ اداکارہ جو کہ ایک ماں بھی ہے، اس کی فلم کو پسند کرنا اور شائقین کا اسے شوق سے دیکھنا ہماری جیت ہے۔

رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ وہ فلم ہچکی کے بعد دوسری فلم جلد کریں گی، اب فلموں میں زیادہ وقفہ نہیں دینا چاہتی۔