راؤ انوار نے اپنی معطلی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

Rao Anwar

Rao Anwar

کراچی (جیوڈیسک) رائو انوار نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنی معطلی کو چیلنج کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے قانون کے مطابق کارروائی کی، معطلی غیر قانونی ہے ، مجھے بحال کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ کے حکم پر معطل ہونے والے ایس ایس پی رائو انوار آج اپنے وکیل کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچے اور اپنی معطلی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرد یا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری قانون کے مطابق کی۔ عدالت سے ان کے متعدد مرتبہ گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے تھے جس پر میں نے قانون کے مطابق کارروائی کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میری معطلی غیر قانونی ہے ، مجھے بحال کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

واضح رہے کہ راؤ انوار نے سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے راؤ انوار کو معطل کر دیا تھا۔