راشد علی صدیقی مرحوم صحافی سائیکل ریس 8 مئی اتوار کو ہو گی

Karachi

Karachi

کراچی : پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسوسی ایشن کے تعاون اور کراچی سائکلینگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مرحوم صحافی اور سجاس کے با نی و صدر راشد علی صدیقی کی یاد میں منعقد ہونے والی سائیکل ریس اتوار 8 مئی کو صبح ٹھیک 9 بجے ریلوے اسٹیڈیم سے شروع ہو گی اور 50 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے ریلوے اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہو گی یہ اعلان ریس کے چیف آرگنائزر اور نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمدخان نے کیا۔

ریس میں شرکت کے خواہش مندسائیکلیسٹ باران بلوچ یا نذربلوچ سے رابط کریں ریس کے کامیاب انعقاد کے لئے ایک آرگنائزنگ کمیٹی حاجی عبدالجلیل کی قیادت میں تشکیل دی گئی ہے جس میں محمد ارشد ،محمدنسیم ، عظمت اللہ خان اور عبدالرزاق شامل ہیں جبکہ ریس کے انتظامات کے لئے 6 مئی بروز جمعہ کو ٣ دن ADIG ٹریفک پولیس طاہر احمدنورانی کی صدارت ایک اجلاس ہو گا۔جس میںٹریفک پولیس آفسران اور ایدھی ٹرسٹ کے نمائندے بھی شرک ہونگے۔

غلام محمد خان
03082220321
03003541517