شعائر اسلام کیخلاف ہرزہ سرائی پر پرویز رشید کو فوری برطرف کیا جائے۔شاہ اویس نورانی

Karachi

Karachi

کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ پنج وقتہ ازان کے عمل کو جہالت اور دینی طلبہ کو جاہل کہنا دین اسلام سے بغض کے اظہار کے مترادف ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف وفاقی وزیر اطلاعات کی شعائر اسلام کیخلاف ہرزہ سرائی پر مبنی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے فی الفور پرویز رشید کو برطرف کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی گذشتہ دنوں آرٹس کونسل کراچی میں کی جانیوالی تقریر کے خلاف جمعة المبارک کو یوم مذمت منائے جانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علماء اور جے یو پی کے قائدین اور رھنماؤں نے جمعة المبارک کے اجتماعات سے خطاب میں وفاقی وزیر کی توھین آمیز تقریر کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دین کا علم نہ رکھنے والا ہی جا ہل ہے اور کسی جاہل کو ایک عظیم اسلامی نظریاتی مملکت کا وزیر نہیں بنایا جا سکتا۔

شاہ اویس نورانی نے کہا کہ لسانی تقسیم کا حل اگر آئین میں موجود ہے تو مسلمان کی تعریف اور انسانیت کی حقیقت قرآن و سنت میں موجود ہے۔ وفاقی وزیر کو آئین کی عملداری نہ ہونے کا تو دکھ ہے مگر اسلامی ریاست میں قرآن و سنت کے نظام کے نافذ نہ ہونے پر کوئی شرم نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی حکومت پہلے ہی سودی نظام کے خاتمے کیخلاف مقدمہ دائر کر کے نشان عبرت بننے کا خمیازہ بھگت چکی ہے۔

لہذا پھر سے نادان مشیروں اور جاہل وزیروں کی وجہ سے آزمائشوں اور غضب الہی کو دعوت دینے کے عمل سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کی تقریر کا انتہائی سنجیدگی سے فوری نوٹس نہ لیا گیا تو اس عمل کو وفاقی حکومت کا عمل سمجھتے ہوئے تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کر کے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔

جاری کردہ انچارج میڈیا سیلجمعیت علمائے پاکستان
http://facebook.com/NooraniMediaCellPk
http://juppakistan.wordpress.com