رشید گوڈیل پر حملہ مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے، فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ اور جمعیت علما اسلام (ف ) نے رشید گوڈیل بزدلانہ حملے کو مذاکراتی عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی پر حملے کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے ایم کیو ایم کے مرکز پر مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستارنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ایم کیو ایم کے تحفظات اور استعفوں کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔

مذاکرات کو آگے بڑھائینگے، باقی بات حکومتی اکابرین اور ثالثوں کے ساتھ بیٹھ کر ہوگی ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایم کیو ایم نے مثبت اشارہ دیا ہے،یہ سلسلہ اب اسلام آباد میں آگے بڑھایا جائیگا،رشید گوڈیل کی صحت کیلئے دعاگو ہیں ۔ان کا مزید کہناتھا کہ میرے پاس اختیارات ہیں ان کو آمادہ کرکے اسلام آباد لے جاؤں گا۔

کوئی روٹھ جائے تو منانے کے لیے جانا ہی پڑتا ہے،خیر سگالی کےطور پر مسئلے کاحل نکالنا چاہتے ہیں، میں الطاف بھائی اور انکے رفقاءکار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔فاروق ستار اس موقع پر کہا کہ ہم نے آپریشن کی مخالفت نہیں کی، چاہتے ہیں کہ آپریشن شفافیت کیساتھ ہو،الطاف حسین اور ہم نے مولانا فضل الرحمان پر اعتماد کیا ہے، انہوں نے یہاں آکر ہمیں منایا ہے،یہ کہہ رہے کہ پارلیمان میں رہتے ہوئے مسائل حل کریں۔ایم کیو ایم رہنما کا کہناتھا کہ بہانے سے سہی لیکن آج مولانا فضل الرحمان کا نائن زیرو کا پہلا دورہ ہے۔