ریتھک روشن اور ٹائیگر شیروف نئی فلم میں اکھٹے جلوہ گر ہونگے

Rathak Roshan

Rathak Roshan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن اور ٹائیگر شیروف یش راج بینرز کی نئی فلم میں اکھٹے جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی ہدایات سدھارتھ آنند دیں گے، فلم آئندہ سال 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ریتھک روشن فلم کرش 4 میں ہیرو اور ولن دونوں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے جبکہ فلم کی عکسبندی آئندہ سال شروع کی جائے گی۔ فلم آئندہ سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔