راتھریم سیکس اسکینڈل کیس میں 6 افراد پر جرم ثابت

Britain Sex Scandal

Britain Sex Scandal

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں راتھریم سیکس اسکینڈل کیس میں 6 افراد پر جرم ثابت ہوگیا ہے۔ ان کی سزا کا فیصلہ جمعہ کے روز سنایا جائے گا۔ یہ افراد کم عمر بچیوں کے جنسی استحصال کے مجرم قرار پائے ہیں۔

مجرموں میں تین بھائی 40 سالہ ارشد حسین، 39 سالہ بشارت حسین اور 36 سالہ بنارس حسین شامل ہیں، جبکہ چوتھے مجرم کا نام قربان علی ہے۔ دو خواتین 58 سالہ کیرن مک گریگر اور 40 سالہ شیلی ڈیوس پر بھی جرم ثابت ہوا ہے۔ یہ افراد دس سال کے عرصے میں 15 کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انہیں قید رکھنے کے جرائم کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

مقدمے میں ملوث دیگر دو افراد 37 سالہ ماجد بوستان اور 38 سالہ ساجد بوستان کو بری کر دیا گیا۔ شیفیلڈ کراؤن کورٹ میں مجرموں کی سزا کا تعین جمعہ کو ہو گا۔