روینہ ٹنڈن چھوٹی اسکرین پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی اداکارہ بن گئیں

Ravina Tandan

Ravina Tandan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم نگری کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن چھوٹی اسکرین پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ بن گئی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پتھر کے پھول‘‘ سے کیا جس کے بعد انہوں نے فلمی دنیا میں کامیابیاں سمیٹتے ہوئے کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور 90 کی دہائی میں انڈسٹری پر راج کیا جب کہ اداکارہ نے شادی کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی جس کے بعد چھوٹے پردے پر نظر آئیں تاہم اب وہ چھوٹے پردے پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روینہ ٹنڈن ڈانس رئیلٹی شو’’شائن آف انڈیا‘‘ میں اداکار گوندا کے ساتھ جج کے فرائض سرانجام دیتی نظر آئیں گی جس کے لیے انہیں ایک شو کا ایک کروڑ 25 لاکھ معاوضہ دیا جائے گا جس کے بعد وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بالی ووڈ اداکارہ بن گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور شلپا شیٹھی کو رئیلٹی شوز میں ججز کے فرائض کی انجام دہی کے لیے ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا تھا۔