را” کا ایجنٹ پکڑے جانے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے: خورشید شاہ

 Khurshid Shah

Khurshid Shah

سکھر (جیوڈیسک) خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ “را” کا ایجنٹ پکڑے جانے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جانا چاہیے۔

را کا ایجنٹ پکڑے جانے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان میں حالات خراب کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہے اور بھارت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا مودی پاکستان بغیر ویزے کے آئے تھے پاکستانی وزیر اعظم بھی جہاز بھر کے وہاں چلے جائیں۔

انہوں نے کہا بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری میں ایران کو الزام نہیں دینا چاہیے۔