را کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کو لگام ڈالی جائے، نواز شریف

Nawaz Sharif and Narendra Modi

Nawaz Sharif and Narendra Modi

اوفا (جیوڈیسک) روس میں پاکستان اور بھارتی وزیر اعظم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وزیرا عظم پاکستان نواز شریف نے نریندر مودی کو واضع الفاظ میں کہا کہ بھارت را کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کو لگام ڈالے۔

روس کے شہر اوفا میں ملاقات کے دوران وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے دو ٹوک موقف اپنایا اور کہا کہ را پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے , پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے۔ تا ہم پاکستان کو عدم استحکام کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔

وزیر اعظم نے اقتصادی منصوبے پر بھارت کے تمام اعتراضات مسترد کر دیے اور کہا کہ پاکستان اپنے مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور ترقی کا خواہاں ہے۔ تا ہم پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔