را پاکستان میں تمام تر خون ریزی میں ملوث ہے جس کی مدد کرنے والے وطن فروش اور غدار ہیں، ناہیدحسین

Naheed Hussain

Naheed Hussain

کراچی: اربن ڈیموکریٹک فرنٹ (UDF) کے بانی چیرمین ناہیدحسین نے کہا را ”پاکستان میں تمام تر خون ریزی میں ملوث ہے جس کی مدد کرنے والے وطن فروش اور غدار ہیں ،جس نے ماں جیسی زمین کا سودا کیا وہ انسان کہلانے کے لائق نہیں ہوسکتے اور جس نے استادوں کی عزت نہیں کی وہ انسانیت کے قاتل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ناہید حسین نے مزید کہا کہ ایک منسوبے کے تحت کراچی کے نوجوانوں کے ہاتھوں سے قلم لے کر انہیں اسلحہ تھمادیا گیا تاکہ وہ خود بھی کھائیں اور انہیں بھی کھلائیں ،حساس اداروں کو چاہئے کہ وہ تمام غیر ملکی خصوصاََ جنوبی افریقہ سے موصول ہونے والی کالز کو ٹریس کریںاور قوم کے سامنے لائیں کہ وہ بد بخت کون ہے جو استاد کی عزت کرنے کے بجائے انہیں خوف زدہ کررہے ہیںاسی بنیاد پر وہ محترم استادوں کو ظالم درندوں سے موت کی نیند سلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مادیت پسندانسان کے نزدیک وطن کی ،قوم کی اور استادوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ،یہی وجہ ہے کہ اس قسم کے لوگوں کو شیطان کہا جا تا ہے ۔ناہید حسین نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں میں اضافہ کا سبب بننے والے ہمارے حکمران اور سیاستدان ہیں جنہوں نے محض اقتدار پر قابض ہوکر مال بنانے کیلئے دہشت گردوں کی پُشت پناہی کی اگر کسی کو سزا دی تو اس میں حکمران سر فہرست ہیں جس کی آنکھوں پر اور عقلوں پر مایہ دیوی چھا چکی ہے کیونکہ انہیں اس سے آگے کچھ نظر نہیں آتا ،انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ دہشت گردوں کا ٹولہ ڈھائی کروڑ آبادی والے شہر کراچی کو نست و نابود کرانے کے در پے ہے، یہ دہشت گرد وبائی امراض کی مانند معاشرے میں پھیل گئے ہیں۔

ان بد بخت اور سیا ہ کار دہشت گردوں کو نہ صرف انسانی خون بہانے کی عادت پڑگئی ہے بلکہ وہ بھتہ خوری میں اتنے آگے جاچکے ہیں کہ انہوں نے اب جامعہ کراچی کے اساتذہ پر بھی دبائو ڈالنا شروع کردیا ہے کہ ان کے مطلوبہ طالب علموں کے نمبرز بڑھائے جائیں اور اس کے علاوہ وہ بھتہ بھی دیں ،انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کے اساتذہ کے معاملے میں حساس ادارے اپنا مثبت کردار ادا کریں کہ آخر جنوبی افریقہ سے انہیں کون دھمکی دے رہا ہے اگر ایسے افراد کی نشان دہی ہوجائے تو انہیں سخت ترین سزائیں دی جائیں تا کہ آئندہ اس قسم کے شیطان صفت افراد علم کی شمع روشن کرنے والوں کو دھمکیاں دے کر ذہنی اذیت مین مبتلا نہ کرسکیں،ناہید حسین نے آخر میں کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ اس ملک کی حفاظت کرنے والے اور قوم کو مشکلات سے نکالنے والے صرف ہماری بہا در پاک فوج ہے ،کراچی اور دیگر صوبوں میں وہی مظلوموں کی داد رسی کررہے ہیں ورنہ حکمرانوں نے تو قوم کو تھوک دیا ہے۔