”را ”کی پاکستان میں کارروائیوں کے حوالے سے برطانیہ کا جواب نہیں ملا، دفتر خارجہ

Qazi Khalilullah

Qazi Khalilullah

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ روس میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے لیے دونوں ممالک میں ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا،”را ”کی پاکستان میں کارروائیوں کے حوالے سے برطانیہ کو لکھے گئے خط کا جواب بھی نہیں ملا۔

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی مداخلت کے حوالے سے افغان صدر اشرف غنی کا بیان بے بنیاد ہے ، اس حوالے سے پاکستانی سفیر کی کابل میں طلبی سے لاعلم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل میں معاون کا کردار ادا کر رہا ہے ، چین بھی مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے ۔ ترجمان دفتر خاجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی مداخلت کے حوالہ سے برطانیہ نے ابھی تک خط کا جواب نہیں دیا۔

روس میں نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات سے متعلق ابھی دونوں ممالک میں کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ سعودی حکام سے زید حامد کی قونصلر تک رسائی کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔