راولاکوٹ کی خبریں 30/07/2015

Rawalakot

Rawalakot

راولاکوٹ: 15 اگست 1947ء یوم اعلان بغاوت اس سال بھی حسب روایت منایا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے حوالہ سے یکم اگست کو گیارہ بجے دن دارالجہاد سیاسی ٹیکری میں ہو گی۔ تمام جماعتوں اور تنظیموں کے عہدے داران اور دلچسپی لینے والے افرادکوشرکت کی اپیل ہے۔ ان خیالات کااظہارسردارعبدالخالق خان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری میموریل کانفرنس نے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ 15اگست کے اس اہم دن پرہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم سب مل کرشہداء کوخراج عقیدت پیش کریں ،جن کی قربانیوں سے خطہ آزادہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولاکوٹ
ضلع پونچھ میں لاقانونیت عروج پرہے راولاکوٹ میں تمام محکمہ جات کے آفیسران بالاریاست کے نہیں صدرریاست اورسپیکراسمبلی کی چاکری کررہے ہیں۔صدرریاست اپنے عہدے سے ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے ضلع پونچھ کی ایکٹروں کے حساب سے سرکاری زمینوں پرقبضہ کرچکے ہیں۔چیئرمین پی ڈی اے بھی صدرریاست کے ہرناجائزکام میں معاون خصوصی کاکرداراداکررہے ہیںتجاویزات کی آڑمیں صرف غریب مزدوراورکمزورلوگوں کانقصان کیاجارہاہے۔بااثرلوگوں کی ناجائزاملاک کوتحفظ فراہم کیاجارہاہے اس کی واضح مثال جنڈالی صفرجنگل پرلب جھیل بن جونسہ ایک سابق سیکرٹری راجہ یعقوب کاچودہ کنال صفرجنگل پرقبضہ اوراس پرعالیشان بنگلے کی تعمیراوراب جنڈالی جنگل پرموجودہ صدرریاست کاجھیل کنارے آٹھ کنال جنگل کی زمین پرملکیت کادعویٰ ،یہ سب کیاہے کیااسی لیے ہمارے بزرگوںنے قربانیاں دی تھی کہ بااثرلوگ سب کچھ ہڑپ کرجائیں اورعوام کوبھیڑبکریوں کی طرح سمجھاجائے ۔ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن آزادکشمیرخواتین ونگ کی مرکزی رہنماجمیلہ اکبرایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیاہے۔جمیلہ اکبرایڈووکیٹ نے کہاکہ اس عوام کابیدارہوناانتہائی ضروری ہے۔ورنہ مداری طرزحکمران جوکہ حکمرانی کے نام پردھبہ ہیں غریب عوام کی ہڈیاں بھی چباجانے سے گریزنہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ لاقانونیت کایہ عالم ہے کہ عدالت کے ہرحکم کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔پاکستان کے ارباب اختیارانسانی حقوق کی تنظیموں کوآزادکشمیرپربھی توجہ دینی ہوگی کہ یہاں کیاہورہاہے۔انہوںنے کہاکہ میں پوچھتی ہوں کہ آخرپاکستان کے خفیہ ادارے کس مرض کی دواہیں اوروہ کیاکررہے ہیں۔وہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کوآزادکشمیرکے ان نام نہادایجنٹ قسم کے مداری نوسربازوں کے کرتوتوں سے کیوں نہیں آگاہ کرتے ۔جمیلہ اکبرنے مزیدکہاکہ جنڈالی کے صفرجنگل میں جھیل کنارے جنڈالی کاایک غریب آدمی عامرشفیق اپناچھوٹاساکاروبارکررہاتھاصدریاست نے تمام راولاکوٹ کے محکمہ جات جن میں جنگلات ،انتظامیہ پی ڈبلیوڈی پی ڈی اے کواس کے پیچھے لگادیاہے۔انہو ں نے کہاکہ صادق خان کے کروڑوں روپے نقصان کرانے میں بھی صدرریاست کاہاتھ ہے اگران غیرقانونی کاموں کی روک تھام نہ ہوئی تومسلم لیگ ن خواتین ونگ ڈی سی آفس کے سامنے دھرنادے گی اوراحتجاج کوپورے آزادکشمیرتک پھیلایاجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولاکوٹ
مسلم لیگ ن آزادکشمیرخواتین ونگ کی مرکزی رہنماجمیلہ اکبرایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ سردارخان بہادرخان آزادکشمیرکی موجودہ سب سے بڑی شخصیت ہیں سردارخان بہادرخان نے تحریک آزادی کشمیرمیں اہم کرداراداکیا،انہوں نے خودمحاذوں پرلڑکریہ خطہ آزادکشمیرآزادکروایا۔سردارخان بہادرخان ایک عرصہ تک غازی ملت سردارابراہیم خان کے دست راست رہے ہیں۔سردارخان بہادرخان نے جمہوریت کے لیے قیدوبندکی صعوبتیں بردارشت کی ہیں،پورے آزادکشمیرکے عوام کے دلوں میں سردارخان بہادرخان کا بہت بڑااحترام ہے۔سردارخان بہادرخان نے خصوصاًحلقہ نمبردوپونچھ اورعموماًپورے ضلع پونچھ میں اپنے دورمیں تعمیروترقی کے بڑے منصوبوں پرعمل درآمدکروایا۔خاص کرسڑکوں کاجال انہوں نے بچھایااورتعلیم کے شعبہ میں ان کے دورمیں بہت بڑی ترقی ہوئی جمیلہ اکبرایڈووکیٹ نے مزیدکہاکہ سردارخان بہادرخان کے بعداب یہ حلقہ یوں سمجھ لیں کہ یتیم ہوگیاہے۔سڑکیں کھنڈرات کامنظرپیش کررہی ہیں۔تمام سکیمیں بندربانٹ کی نذرہوچکی ہیں۔کرپشن عروج پرہے عوام کے لیے ذرابھربھی فلاحی کام نہیں ہورہے ۔زبانی جمع وخرچ سے کام چلایاجارہاہے ۔جمیلہ اکبرنے کہاکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ سردارخان بہادرخان جیسے زیرک لوگ اسمبلی سے باہربیٹھے ہوئے ہیں اورسرداریعقوب خان جیسے مداری ٹائپ ملنگ اورچوہدری مجیدجیسے مجاوراسمبلی میں موجودہیں قیامت کی اس سے بڑی نشانی کیاہوگی۔اسمبلی قانون سازی کے لیے ہوتی ہے لیکن آج اسمبلی میں نوکریوں اورٹھیکیداروں کاکاروبارہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ حلقہ دوپونچھ کے اندرمسلم لیگ ن ایک مضبوط قو ت ہے۔پیپلزپارٹی کرپشن بدعنوانی اقرباپروری کی وجہ سے اپنی موت آپ مرچکی ہے۔آئندہ آنے والے انتخابات میں عوام چھٹی کادودھ یاددلائیں گے اورمسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدرکی قیادت میں حکومت بنائے گی۔مسلم لیگ ن عوام کی تمام ترمحرومیوں کودورکرئے گی۔عنقریب جیسے پاکستان میںں ترقیاتی انقلاب آیاآزادکشمیرمیں بھی آئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولاکوٹ
پونچھ یونیورسٹی چھوٹاگلہ کیمپس کے کام کاشروع نہ ہوناناقابل تشویش ہے۔وہ منصوبہ جسے پانچ سال پہلے مکمل ہوجاناچاہیے تھاتاحال زیرالتواء ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے حکومت اورمتعلقہ ادارے کام میںں سست روی کافی الفورنوٹس لیں۔ان خیالات کااظہارناظم اسلامی جمعیت طلبہ راولاکوٹ فیضان اعجازنے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران عوام اورطلباء کے مسائل حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نظرنہیں آرہے ۔اسلامی جمعیت طلبہ نے رمضان سے قبل طلباء مسائل کے حوالہ سے احتجاجی مہم شروع کی تھی جسے رمضان کے احترام میں میں ملتوی کیاگیاتھا۔حکمران پونچھ یونیورسٹی چھوٹاگلہ کیمپس کی تعمیرسمیت طلباء کے مسائل کوحل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں ورنہ احتجاجی تحریک کودوبارہ شروع کرنے پرمجبورہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولاکوٹ
گرلزہائیرسیکنڈری سکول بن جونسہ کاسوفیصدرزلٹ کااعزازبرقرار،عوام علاقہ بن جونسہ کاایک اجلاس الحاج سرداراعظم خان کی صدارت میں منعقدہوا،اجلاس میں کثیرتعدادمیں عوام علاقہ نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الحاج سرداراعظم خان نے گرلزہائیرسیکنڈری سکول بن جونسہ سوفیصدرزلٹ پرپرنسپل گرلزہائی سکول بن جونسہ اورسٹاف کومبارک باددیتے ہوئے کہاکہ امیدہے ادارہ آئندہ بھی اس تسلسل کوبرقراررکھے گا۔اجلاس سے دیگرمقررین نے بھی خطاب کیاجن میں سردارمحمدرشیدخان،سردارصادق خان سابق مدرس،سرداراسلم خان ،نذیرخان،عبدالحسین خان،سردارلطیف خان سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن ،سرداراعجازاحمدایڈووکیٹ،سردارشیرازخان جنڈالی،جمیلہ اکبرایڈووکیٹ جنڈالی سردارسلیم خان،سردارنثارخان،سردارمعروف نے خطاب کیا۔پرنسپل گرلزہائی سکول بنجونسہ اورسٹاف کومبارک باددیتے ہوئے کہاکہ امیدہے کہ یہ تسلسل قائم رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جبوتہ
پیپلزرائٹس موومنٹ علی سوجل ،قینچی کوٹ کے زیراہتمام قینچی کوٹ کے مقام پراحتجاج پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی سی پکھرکے صدرسردارتسلیم خان نے کہاکہ قینچی کوٹ عوام کوسبزباغ دکھاکرحاجی یعقوب خان نے ووٹ لیے اوران کے مسائل بھول گئے ہماری تحریک نے تاریخی کامیابی حاصل کی جس کاعملی ثبوت قینچی کوٹ علی سوجل کے نوجوانوں نے دے دیاہم حق کی بات کرتے ہیں قینچی کوٹ کے سکول کھنڈرات کامنظرپیش کررہے ہیںعوامی حقوق دس مرتبہ بھی جیل جاناپڑاجانے کوتیارہیںعوامی حقوق پاداش میںمجھے جیل بھیج دیاگیاگرفتاریاں تشددہمارے راستے کی روکاٹ نہیں بن سکتے کہاجارہاہے کہ سکیم خورٹولہ اس وقت کے نوجوان حق مانگتے ہیں مصروف ہے علی سوجل ہیں تمام محاذان کی حمایت کرتے ہیں دہمنی محاذکے صدرسردارزاہدخان سابق امیدواراسمبلی سردارشاہ نوازخان سردارطارق عزیزسردارعمرصادق اصرارصدیق ماگرے ،عمرنعیم مسعود حافظ امانت علی،عمران یعقوب صفیان خان ودیگرنے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولاکوٹ
مسلم لیگ ن علی سوجل کے رہنماسردارعارف خان نے کہاہے کہ حاجی یعقوب خان صدرریاست ہیںں حلقہ تین میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے جوحکمران تعمیروترقی نہیں کرسکتاوہ مسئلہ کشمیرکوکیسے مل کرسکتاہے مسئلہ کوحل کروانے کے لیے بڑی بڑی شخصیات موجودہیں حاجی یعقوب فکرنہ کریں مسئلہ کشمیرھل ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولاکوٹ
پی ٹی آئی کہوکوٹ کے رہنماسردارماجدافسرنے کہاکہ علی سوجل میں بیرسٹرسلطان محمودکے جلسہ عام سے مخالفین بھاگناشروع ہوگئے ہیں محبوب الزمان مقصودالزمان پکھرعلی سوجل میں ایک مقام رکھتے ہیں۔ان کے والدحاجی یعقوب زمان کی بے شمارخدمات کے صلہ میں عوام بھرپورساتھ دیں گے۔