راولاکوٹ اور گرد و نواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار

Rawalakot

Rawalakot

راولاکوٹ (اسپیشل رپورٹ) راولاکوٹ اور گرد و نواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار ہومیو سرٹیفکیٹ حاصل کر کے میڈیکل ڈائیریکٹر کے بڑے بڑے بورڈ آویزاں کر رکھے ہیں جن پر لکھوا رکھا ہے ہر بیماری کا علاج اور آپریشن کی سہولت دستیاب ہے۔

بعض نام نہاد ڈاکٹر غائبانہ آپریشن بھی کرنے لگے ہیں ساتھ ہی ساتھ زچہ و بچہ کا گھنائونا دھندہ بھی جاری ہے سادہ لوح خواتین و مردوں کو جھانسہ دے کر ہزاروں روپے بٹورے جاتے ہیں اور سر عام انسانی جانوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ڈی ایچ او اور ڈرگ انسپکٹر خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اور اس دھندے میں برابر شامل دکھائی دے رہے ہیں۔

عوام علاقہ کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ اس گھنائونے دھندے کی زندہ مثال یونین کونسل علی سوجل کے نواحی گائوں قینچی کوٹ میں قائم رضیہ میڈیکل سینٹر ہے جس کے بور ڈ کے میڈیکل ڈائیریکٹر کریم امین ہیں جو کے بنیادی طور پر ہومیو ڈاکٹر ہیں اور تمام نظام ایلو پیتھک رکھا ہوا ہے جس میں میڈیکل سٹور اور لیبر روم بھی شامل ہیں اور ایک الگ چھپڑ نما وارڈ بھی موجود ہے جہاں گندگی اور بد بو عام آدمی کا منہ چڑا رہی ہے۔

عوامی سروے کے مطابق یہ شخص سادہ لوح لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے اور کئی انسانی جانوں سے کھلواڑ بھی کر چکا ہے یہ شخص کسی منظور شدہ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس بھی نہیں محض ہومیو سرٹیفکیٹ حاصل کر کے میڈیکل فیلڈ کا بے تاج بادشاہ بن کے بیٹھا لوگوں کو لوٹ رہا ہے ڈرگ انسپکٹر سے رابطہ کرنے پر ڈرگ انسپکٹرنے اپنا مو قف دیتے ہوئے کہا کے ان کے پاس یہ تمام معلومات ہیں اور شکایات بھی ہیں۔

لیکن جب چھاپا مارا جاتا ہے تو یہ شخص بڑی چالا کی سے ساری ادویات وغیرہ چھپا لیتا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کے محکمہ صحت پونچھ اس گھنائونے دھندے میں برابر ملوث ہے اور اس نو سر باز ڈاکٹر کو خفیہ معلومات فراہم کر لی جاتی ہیں۔