راولاکوٹ : رات کے اندھیرے میں چور مہران کار چوری کر کے لے گئے

Rawalakot

Rawalakot

راولاکوٹ (کرائم رپورٹ) راولاکوٹ کے نواحی گائوں بانڈیاں سنگولہ سے رات کے اندھیرے میں چور مہران کار چوری کر کے لے گئے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بھائی کی شادی میں آنیوالے محمد آصف کیانی کی مہران گاڑی رات کے اندھیرے میں چور لے اڑے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کے سنگولہ روڈ پر آج تک کبھی بھی رات کو پولیس کی موبائل گشت کرتے نہیں دکھائی دی اور ر ات کے اندھیرے میںپولیس کے بجائے آوارہ گرد گشت کرتے رہتے ہیں۔

اسلام آباد سے بھائی کی شادی میں آنے والے محمد آصف کیانی کی مہران کار رجسٹریشن نمبر۔ICT.HJ.935انجن نمبر297313چیسز نمبر835858اسی روڈ سے بانڈیاں کے مقام سے چوری کی گئی ہے اور پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے