راولاکوٹ کی خبریں 25/10/2016

Dharna Rawlakot

Dharna Rawlakot

راولاکوٹ (سرفراز حسین سے) راولاکوٹ شہر کے اہم منصوبے ایسٹرن بائی پاس روڈ کی ناقص تعمیر، سروے تبدیل کیے جانے اور متاثرین کو معاوضہ جات کی عدم ادائیگی کے خلاف ایکشن کمیٹی برائے ایسٹرن بائی پاس روڈ کا کمشنر آفس کے سامنے بھوک ہڑتال و احتجاجی دھرنا، سینکڑوں افراد کی شرکت، تفصیلات کے مطابق ایسٹرن بائی پاس کے متاثرین و ایکشن کمیٹی کے ممبرا ن نے سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ راولاکوٹ کے زیر انتظام تعمیر ہونیوالی سڑک ایسٹرن بائی پاس روڈ کی ناقص و محدود تعمیر ،سڑک کا بنیادی ڈیزائن و سروے تبدیل کرکے مذکورہ سڑک کو “لنک”روڈ میں تبدیل کیے جانے اور متاثرین کو معاوضہ جات کی عدم ادائیگی کے خلاف منگل کے روز کمشنر آفس کے سامنے بھوک ہڑتال کی اور دھرنا دیا، دھرنے میں ایکشن کمیٹی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر احتجاجی دھرنے و بھوک ہڑتال مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ممبر ایکشن کمیٹی سردار اعجاز صدیقی نے کہا کہ ایسٹرن بائی پاس روڈ راولاکوٹ شہر کے انفراسٹکچر میں بنیادی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جو آر سی ڈی پی کے فیز ون ترجیح ون میں شامل ہے اور مذکورہ سڑک کا ایوارڈ سات سال قبل جاری ہوکر زمینداران نے اپنی زمینیں تعمیراتی کمپنی کے حوالے کردی تھیںلیکن جان بوجھ کر اس منصوبے کو التواء کا شکار کیا گیا اور پی سی ون اور بنیادی ڈیزائن سے ہٹ کر اس منصوبے کو تعمیر کیا جارہا ہے جس سے اس کی حیثیت محض “لنک”روڈ کے رہ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ آر سی ڈی پی وتعمیراتی کمپنی اگر پانچ دن کے اندر پرانے سروے اور ڈیزائن کے مطابق سڑک کی تعمیر شروع نہیں کرتے اور ناقص تعمیر اور کرپشن کا نوٹس نہیںلیا جاتا تو ذمہ داران کو کڑے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو ذمہ دار ان کو اپنے دفاتر میں نہیں بیٹھنے دیا جائے گا، احتجاجی دھرنے سے ایکشن کمیٹی کے ممبران سردار یونس خان ، سردار کلیم افضل، شارف خان، قیوم صدیق ، سردار خورشید، جنت حسین، وقاراحمد، ساجد صادق ،حاجی ظاہر، سلیم ظہور، عمر بشیر ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولاکوٹ (خصوصی رپورٹ) سرفراز حسین سے ۔راولاکوٹ میں نیم حکیم خطرہ جان کے ساتھ ساتھ جنسی تسکین کے لیے ممنوعہ ادویات کی فروخت جاری ڈدرگ انسپکٹر کے چھاپے پر ایک نیم حکیم خطرہ جان کے دوا خانہ سے ممنوعہ ادویات بلیک کوبرا ٹیبلٹ بر آمد جب کے دوسرے نو سر باز نیم حکیم نے نے ممنوعہ دوا (وایاگرا )جو کے اس نے ایک مقامی صحافی کو فروخت کی تھی چھپا لی تفصیلات کے گزشتہ روز ایک راولاکوٹ قائم لقمان دوا خانہ ہجیرہ اڈہ راولاکوٹ میں ایک مقامی صحافی نے دوا خانہ سے آٹھ سو روپے کے عوض وایاگرا خریدی دوران خریداری تصویر بھی بنائی اور خرید کرڈرگ انسپکٹر پونچھ راولاکوٹ کو اطلاع دی جس پر ڈرگ انسپکٹر پونچھ راولاکوٹ ظفر اللہ خان فوراً موقع پر پہنچ گئے اور دوا خانہ میں تلاشی لی لیکن نو سرباز نیم حکیم نے دوا چھپا لی تاہم موقع پر ڈرگ انسپکٹر کو تصویر بھی دکھائی گئی۔اس کے بعد مقامی صحافی نے مزید ریسرچ کرتے ہوئے نالہ بازار سی ایم ایچ روڈ پر واقع قریشی دوا خانہ سے اسی طرح سخت ممنوع دوا( بلیک کوبرا )حاصل کی اور ڈرگ انسپکٹر ظفر اللہ خان کو ٹیلی فونک اطلاع دے کر بلایا ڈرگ انسپکٹر نے موقع پر پہنچ کر اچانک کارروائی کرتے ہوئے قریشی دوا خانہ سے دوا بر آمد کرتے ہوئے کیس بنا لیا واضح رہے کے جنسی تسکین کے لیے فروخت کی جانے والی ان دوائوں پر پاکستان بھر میں سخت سائیڈ ایفیکٹ اور انتہا ئی مضر اثرات کے باعث بابندی ہے یہ نیم حکیم دولت کی ہوس میں نوجوان نسل کو اس طرح کی ادویات کھلا کر تباہ و برباد کر رہے ہیں اس موقع پرڈرگ انسپکٹر ظفر اللہ خان نے کہا کے اس قسم کی ادویات فروخت کرنے والے دوا خانوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائیگی اور کسی کو بھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Sarkari Garee

Sarkari Garee