راولاکوٹ : چک تاکھائی گلہ پر روڈ گڑھوں کی ہول سیل دکانیں قائم

Rawala Kot

Rawala Kot

راولاکوٹ : چک تاکھائی گلہ پر روڈ گڑھوں کی ہول سیل دکانیں قائم،سڑک پرجگہ جگہ مٹی کے ڈھیر لگا کر بی ڈبلیو ڈی لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھوک رہی ہے،لاکھوں روپے اس سڑک کی مدمیں کرپشن کی نظرہوچکے ہیں،گزشتہ ایک ہفتے سے مذکورہ سٹرک پرکھڈوں کی بھرائی کے بہانے رولز کو کھڑا کیا گیا ہے جو صرف دکھا کر پیسے بٹورے جارہے ہیں، مذکورہ محکمہ کرپشن کی انتہا کو پہنچ گیا

مین شاہراہ پرکام کرنے والے اکثرکلی کام سے غائب ہیں چندایک گڑھوں میں مٹی ڈالنے میں مصروف ہیں،اعلیٰ آفیسران سڑک کی تعمیر کی مدمیں لاکھوں روپے خردبردکرچکے ہیں،ان خیالات کااظہارعوام علاقہ چک ،برمنگ کلاں،برمنگ خورد،کھائی گلہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈاکٹرمقبول خان،اقبال خان ،شاہ پال خان،اشراف ہوشیار،ایازخان،سرداراشرف خان ودیگرموجودتھے

انہوں نے کہاکہ سڑک کی خستہ حالی سے آئے روزحادثات رونماہورہے ہیں گزشتہ سال بھی دوبڑے حادثے رونماہوئے جس سے ایک راہ گیرخاتون کی جان چلی گئی۔کئی ایک زخمی ہوئے،حکومت وقت نہ توسڑک کی تعمیرمیں دلچسپی لے رہی ہے اورنہ ہی متعلقہ محکمہ صحیح معنوں میں سڑک کی مرمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگرمذکورہ سڑک کی تعمیریاگڑھوں کی مرمتی صحیح معنوں میں نہ کی گئی تویہ تمام ملحقہ علاقے مین شاہراہ پردھرنادینے پرمجبورہوں گے۔الیکشن کے دوران کوئی بھی اپوزیشن لیڈریا حکمراں پارٹی کانمائندہ ان علاقوں میں آیاتووہ خوداس کاذمہ دارہوگا۔