راولپنڈی : مسلسل غیر حاضری پر ایان علی کے وارنٹ جاری

Ayyan Ali

Ayyan Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کی مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے ماڈل گرل کو گرفتار کر کے 21 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، کسٹم عدالت کے جج نے ماڈل ایان علی کی مسلسل غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 7 تاریخوں سے ملزمہ کیوں پیش نہیں ہو رہی ہے۔

ملزمہ کے وکیل نے ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ کی والدہ بیمار ہے، حاضری سے استثنٰی دیا جائے، فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ ایان علی مسلسل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے، بتایا جائے ملزمہ کس تاریخ کو پیش ہو گی۔

ایان علی کے وکیل عدالتی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ کسٹم عدالت نے ایان علی کی حاضری سے استنثیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ماڈل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے ملزمہ کو گرفتار کر کے 21 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔