راولپنڈی: ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

Accident

Accident

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر وین اور منی ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک بچی اور تین خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹی ایچ کیو اسپتال فتح جنگ منتقل کیا۔

وین راولپنڈی سے مسافروں کو لے کر جنڈ جا رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ وین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔